Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی اسمبلی اجلاس : سات آرڈیننس کی مدت میں توسیع منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ

    By Khabrain Newsمارچ 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن شور مچاتی رہ گئی، حکومت نے 7 آرڈی ننسز میں 120 دن کی توسیع کروالی، وزیر قانون نے قومی اسمبلی میں آرڈیننس توسیع کے لئے قرار داد پیش کی تو اپوزیشن نے شور شرابہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ ایوان نے غزہ میں اسرائیلی ظلم کے خلاف قرارداد بھی منظور کرلی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس توسیع کے لیے پیش کیے جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاجاً آرڈیننس کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

    اپوزیشن شور کرتی رہی اور اسپیکر نے گنتی شروع کروا دی جس کے نتیجے میں قرارداد کی حمایت میں 130ووٹ اور مخالفت میں 63ووٹ آئے۔

    وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پرانے آرڈیننس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے اپوزیشن کو بھی خوب سنائیں۔ وزیر قانون کی وضاحت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے کاغذات آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکی جاتی رہیں، جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا۔

    اپوزیشن لیڈر سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن سے متعلق آرڈیننس پیش کیا گیا، ن لیگ والوں کو خود بھی نہیں پتا یہ کیا کررہے ہیں، ملکی اداروں کو بیچنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

    اسرائیل کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    فلسطینیوں پر صیہونی ظلم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تو ایوان متحد نظر آیا اور اسرائیلی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اس دوران کچھ اراکین نے غلطی سے اس قرارداد کی مخالفت میں آواز اٹھائی لیکن اسپیکر کی جانب سے درستی کروانے پر ان ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.