Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
    • امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
    • ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
    • سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
    • انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
    • روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
    • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    • سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
    • فاطمہ فرٹیلائزر کی GCNPایوارڈز کے انسانی حقوق شعبہ میں پہلی پوزیشن
    • ہارٹ اٹیک خطرات کم کرنیوالی اہم دوا کے 10 بیچ غیرمعیاری نکل آئے
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار21 کیسز سامنے آ گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    "ملازم پر تشدد کے واقعے کے بعد میری نظر میں راحت فتح علی کیلئے عزت بڑھ گئی”

    By Khabrain Newsمارچ 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان نے اپنی غلطی پر پوری قوم سے معافی مانگی جس کے بعد میری نظر میں اُن کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔

    حال ہی میں ریشم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے راحت فتح علی خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار و قوال نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھائی ہے، پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

    ریشم نے کہا کہ گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان سے ایک غلطی ہوگئی تھی جس پر اُنہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی، پھر اپنے ملازم سے اور پوری قوم سے معافی مانگی۔

    اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان کی معافی کے بعد میری نظر میں اُن کے لیے عزت بہت بڑھ گئی ہے کیونکہ بہت ہی کم لوگ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد، اب ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راحت فتح علی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنے رب سے معافی کا طلبگار ہوں، اُس کے بعد اپنے ملازم، خاندان، دوستوں، عزیز و اقارب اور مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں کیونکہ انہیں میرے اس رویے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے۔

    راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی دوسری بوتل (شراب) نہیں تھی بلکہ اُس بوتل میں اُن کے پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا اور وہ بوتل اُس شاگرد سے کھو گئی تھی۔

    یاد رہے کہ راحت فتح علی خان کو رواں سال 23 مارچ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.