Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہنی ٹریپ کے ذریعے گاڑی ہتھیانے والے میاں بیوی گرفتار
    • پولیس کی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • گلگت :ایک شخص تاریخی ہلتے ہوئے پل سے گزر رہا ہے۔
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پر امن مظاہرین پر ظالمانہ کریک ڈاون مودی سرکار پر شدید تنقید
    • پنجاب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن تعینات نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف دائر توہیں عدالت کی درخواست خارج
    • حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل
    • کچرا اٹھانا والڈ سٹی کی ذمہ داری’ ہماری طرف سے عرس کے انتظامات
    • حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس کے انتظامات نامکمل
    • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔
    • پاکستان میں روزگار کے بحران کی سنگین تصویر سامنے آگئی
    • سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
    • سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں’نماز جنازہ ادا
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفراقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • پنجاب ‘ سبسڈیز’ سرکاری فیسوں سے متعلق پالیسی سخت کرنیکی تیاری
    • مذاکرات کس نے ناکام بنائے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان نئی محاذ آرائی
    • کسان کارڈ کے مسائل ‘گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیدی

    By Khabrain Newsجولائی 26, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

    کسانوں اور کاشت کاروں کو بجلی کے بھاری بلز اور ڈیزل کے اخراجات سے نجات دلانے کے عزم سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

    منصوبے سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشت کار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔ سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے کاشتکار کو صرف 33فیصدادائیگی کرنی ہوگی جب کہ 67 فیصد ادائیگی حکومت کرے گی۔

    پہلے مرحلے میں 7ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے اشتراک سے دوسرے مرحلے میں مزید 10ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل ہوں گے۔ ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر فی ایکڑ اخراجات 3ہزار، بجلی سے 1500روپے خرچ ہوتے ہیں جب کہ سولر انرجی سے ایک ایکڑ کی آبپاشی پر صرف 50روپے خرچ ہوں گے۔

    مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ویجیٹیبل فارمرز کے لیے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے ٹماٹر، پیازسمیت دیگر ضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، سولر پینل دیں گے۔ ڈیزل اورمہنگی بجلی سے چھٹکارا ملنے پر فصل کی لاگت میں کمی آئے گی۔ کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔

    اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، چیف سیکرٹری،سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.