Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف سے کس جماعت کی حکومت نے سب سے زیادہ قرض لیا؟ اعداد و شمار جاری

    By Khabrain Newsاگست 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: وفاقی وزارت اقتصادی امور نے ملک میں حکومت کرنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اہم اعداد وشمار جاری کردیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس حکومت کے دور میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے سب سے زیادہ قرض لیا گیا اور کس جماعت نے زیادہ قرض واپس کیا اور کس نے سب سے زیادہ سود ادا کیا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ  بتایا کہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے والی پاکستانی حکومتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    آئی ایم ایف سے قرض لینے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ(ن) ہے جس نے مجموعی طور پر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض لیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مختصر عرصے میں سب سے زیادہ قرض لینے والی جماعت کی فہرست میں 48 کروڑ ڈالر کے فرق سے 6 ارب ڈالر قرضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئی ایم ایف کو سب سے زیادہ قرض واپس کرنے والی حکومتوں کی فہرست میں مسلم لیگ (ن) پانچ ارب 92 کروڑ ڈالرکے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    پی ٹی آئی نے اپنے ایک دورہ حکومت میں آئی ایم ایف کو سب سے زیادہ 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر سود ا ادا کیا اور اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

    وزارت اقتصادی امور کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2008 سے 2013 تک آئی ایم ایف سے ایس ڈی آر سے 5 ارب 23 کروڑ سے زائد قرض لیا ہے جو امریکی کرنسی میں 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈا لر سے زائد بنتا ہے اور اس لحاظ سے پی پی پی سر فہرست رہی ہے۔

    قائمہ کمیٹی کو پیش کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا اور پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کو سود کی مد میں 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائدادا کیا۔

    اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آئی ایم ایف 2013 سے 2018 تک 4 ارب 39 کروڑ ایس ڈی آر قرض لیا اور ان 5 سال میں لی جانے والی رقم 6 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ دور میں 4 ارب سے زائد ایس ڈی آر قرض واپس کیا گیا، 5 برس کے دوران واپس کیا گیا قرض 5 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) نے 5 برس میں 31 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا۔

    پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 سے آئی ایم ایف سے 4 ارب 5 کروڑ سے زائد ایس ڈی آر قرض لیا اور 2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض تقریباً 6 ارب ڈالر بنتا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اس دوران 2 ارب 72 کروڑ ایس ڈی آر قرض واپس کیا، امریکی کرنسی میں واپس کیا گیا یہ قرض 4 ارب 2 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔

    آئی ایم ایف کو سود کی ادائیگی کے حوالے سے پی ٹی آئی 2018 سے 2022 تک 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

    پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.