Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:50سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کیس میں مرکزی ملزم کے دو سگے بھائی گرفتار
    • نیشنل سیونگز کے 111مراکز بند یا ضم کرنے کی تیاری شروع
    • اے این ایف کارروائیاں’بلوچستان سے 3825 کلو گرام منشیات برآمد
    • گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات 725افراد زخمی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات آج سے شروع
    • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ:2027 ء ٹکٹوں کی درخواستیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
    • پاکستان کیلئے ایس سی او کی صدارت، ویژن کو عمل میں بدلنے کا اہم موقع : سردار مسعودخان
    • پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ
    • ملکی تاریخ میں پہلی بار جیلوں میں قید خواتین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ
    • بلوچستان اسمبلی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا
    • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
    • 9 مئی کیسز’ علیمہ خانم،عظمیٰ خانم اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • مقبوضہ مغربی کنار ے میں برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی طلبہ کی یادگار مسمار
    • قتل کیس میں صلح سے پہلے ورثا کا تعین ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 2 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
    • سائنسدانوں کا کارنامہ، مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت
    • ترک کارگو بحری جہاز پر روسی ڈرون حملہ ، دو افرا د ہلاک، بھارتی شہری سمیت متعدد ارکان زخمی
    • امریکی حکام کو جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنیوالے ملزم فہیم اکرم کی تلاش، گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام
    • کوئٹہ: قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادیٔ پر پاکستانیوں کو مبارک باد

    By Khabrain Newsاگست 14, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین نے یوم آزادی پر دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔

    14 اگست یوم آزادیٔ پاکستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے نیک دلی تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ، ہمارے دوطرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔ آنے والے برسوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔

    جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے ۔

    میری جانب سے پاکستان ، امریکہا اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔

    دودریں اثنا ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین پیٹ سیشنز نے بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج 14 اگست 2024 ہے آج کے دن کو ہم پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا دن جشن، اعزاز اور فخر کا دن ہے جو ان پاکستانیوں سے محسوس ہوتا ہے جو امریکا میں مقیم ہیں اور امریکا پاکستان اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔

    پیٹ سیشنز کا کہنا تھا کہ کامرس، میڈیسن اور ٹیکنالوجی ایسے شعبہ جات ہیں جن میں پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے بطور ٹیکساس کے کانگریسی رکن، ذاتی طور پر نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ ایک بہتر دنیا کے لیے دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر باہمی انحصار کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ لہذا آج کا دن پاکستان، امریکا اور پاکستانی امریکیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ باہمی انحصار، اپنے کردار اور دوستی کی طاقت اور سب سے بڑھ کر آزادی اور میسر مواقع کا جشن منا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ 14 اگست آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اہم ثابت ہوگا اور آپ امریکا پاکستان اور ایک بہتر دنیا کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایک دن میں 65 ارب ڈالر کا اضافہ، ایلون مسک نے کھرب پتی کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا

      نیویارک میں خسرے کے بڑھتے کیسز پر ہنگامی حالت نافذ

      معروف برطانوی مصنف جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.