Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
    • 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان
    • پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا
    • وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
    • PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
    • اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
    • مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
    • طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
    • خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
    • شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
    • 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیرخزانہ کی پانڈا بانڈز کے حوالے سے ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانڈا بانڈ کے اجرا کے عمل میں ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی بطور اینکر شمولیت سے مارکیٹ میں بہت اچھا تاثر جائے گا۔

    وفاقی وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر جن لیکون سے ملاقات کی اور اس دوران ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جزوی کریڈٹ گارنٹی کے ساتھ پانڈا بانڈ کے اجرا کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے بینک کی فراہم کردہ مدد کا اعتراف کیا اور 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے بینک کی امداد کو سراہا اور کہا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا کے عمل میں ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی بطور اینکر شمولیت سے مارکیٹ میں بہت اچھا تاثر جائے گا۔

    ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اپنے گزشتہ دورہ چین اور پیپلز بینک آف چائنا کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا ذکر کیا اور فنانسنگ بیس کو متنوع بنانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اس حوالے سے ایک نو ڈِیل روڈ شو اور بعد ازاں ڈیل روڈ شو کے اہتمام کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کے پورٹ فولیو کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں جاری منصوبوں کے لیے اے آئی آئی بی کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی بہتر بنانے کی کوششوں کو قابل اطمینان قرار دیا۔

    محمد اورنگزیب نے انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے این 5 (جی ٹی روڈ) کی تعمیر نو کے منصوبے میں اے آئی آئی بی کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے لیے قرض پروگرام کے معاملے میں مدد کی خواہش کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر سینیٹر اورنگزیب نے بینک کے نائب صدر آپریشنز کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا، نائب صدر کے دورہ پاکستان کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ جاری منصوبوں کا جائزہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر غور وخوض ہو گا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینکنگ کے صدر جن لیکون کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جن لیکون نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے بعد میں باہمی طور پر طے کردہ مناسب تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کی ہانمی بھر لی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.