Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ورون دھون نے بیٹی کا نام پیدائش کے 5ماہ بعد بتادیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارتی اداکار ورون دھون نے اپنی اکلوتی بیٹی کا چہرہ چھپائے رکھا ہے لیکن اس کا نام بالآخر سب کو بتادیا۔

    سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں ’روہن نندا‘ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ورون دھون بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنا خاص مقام بنا چکے ہیں۔

    اگرچہ انکی کوئی بھی فلم تاحال وہ کامیابی نہیں دیکھ سکی جسکا خواب ہر ایک اداکار دیکھتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

    ورون دھون کی مشہور فلموں میں ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ ، ‘بدلہ پور’ ، ‘اکتوبر’  ، ‘بدریناتھ کی دلہنیا’ ، ‘کَلنک’ ، ‘سوئی دھاگہ’ اور ‘بھیڑیا’ شامل ہیں۔

    ورون دھون نے 24 جنوری 2021 کو اپنی زندگی کی محبت، بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی جن کے امید سے ہونے کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا۔

    3 جون کی رات نتاشا دلال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر دھون اور دلال خاندان کے افراد خوشی سے جھومتے نظر آئے۔

    ورون دھون ان دنوں اپن فلم ‘ستیڈل: ہنی بنی’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بھارت کے مشہور گیم شو ‘کون بنیگا کروڑپتی’ میں شرکت کی اور امیتابھ بچن کے مشکل سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی بات کرتے دکھے۔

    اس دوران امیتابھ بچن نے ورون دھون سے انکی بیٹی کے نام کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے بغیر چھپائے فوراً بتا دیا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ‘لارا’ رکھا ہے۔

    ورون دھون نے انکشاف کیا کہ وہ اور نتاشا بیٹی کا نام پہلے ہی رکھ چکے تھے لیکن سب کو اب تک بتایا نہیں تھا۔

    اداکار نے یہ بھی کہا کہ ‘اس سال انکی دیوالی بے انتہا منفرد ہے کیونکہ بیٹی کی موجودگی میں یہ پہلی دیوالی ہے اور وہ ابھی لارا سے خاص دوستی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

    ورون دھون نے یہ بھی بتایا کہ ‘انہیں سوتے وقت بھی بیٹی کی فکر لگی رہتی ہے کہ وہ سکون سے تو ہے اس لیے ایک گیجٹ لے لیا ہے جسکو بچے کے بستر کے ساتھ رکھ دیا جائے تو اگر وہ ہلکی سی بھی حرکت کرتا ہے تو آپکو معلوم چل جاتا ہے’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.