Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    Home»انٹر نیشنل»دنیا کی مہنگی ترین شادی جس پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے
    انٹر نیشنل

    دنیا کی مہنگی ترین شادی جس پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے

    Khabrain NewsBy Khabrain NewsNovember 29, 2024No Comments2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 2024 کی ٹاپ ٹرینڈنگ خبروں میں سرفہرست رہی جس نے کئی دنوں تک دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی۔

    کہا جاتا ہے کہ اس شادی پر 4 ہزار سے 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے اور اسکا شمار دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جاتا ہے۔

    بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں کہ اب تک کی سب سے مہنگی شادی 2016 میں ہونے والی ایک روسی جوڑے کی تھی جس کے جشن نے عالمی میڈیا کی سرخیوں میں خوب جگہ بنائی تھی۔

    یہ شادی روسی ارب پتی اور صفمار گروپ کے بانی میخائل گٹسریف کے بیٹے کی تھی، جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت آج 3.7 ارب ڈالر ہے۔

    فوربس کے مطابق یہ گروپ تیل، کوئلہ، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل کے بزنس سے وابستہ ہے۔

    دلہن خدیجہ ازخوف کی عمر اُس وقت 20 سال تھی جب انہوں نے 28 سالہ سعید گٹسریف سے شادی کی جوکہ اِس رئیس خاندان کے وارث ہیں۔

    شادی کے وقت خدیجہ ڈینٹسٹ بننے کے لیے تعلیم حاصل کررہی تھیں، ان کی شادی میں جینیفر لوپیز، اسٹنگ اور اینریک ایگلیسیاس جیسی مشہور شخصیات نے پرفارم کیا تھا۔

    دی ٹیلی گراف کے مطابق دلہن کا گاؤن پیرس سے منگوایا گیا تھا جسے معروف ڈیزائنر ایلی ساب نے ڈیزائن کیا تھا، اس گاؤن کا وزن تقریباً 11.5 کلوگرام تھا اور اس کی مالیت 18 ہزار پاؤنڈ تھی، اس مہنگے ترین گاؤن کے ساتھ دلہن نے ایک انتہائی بیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی پہنی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    May 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    May 27, 2026

    صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

    May 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.