Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    واشنگٹن میں 11 واں ونٹرنیشنل فیسٹول، پاکستانی ثقافتی ورثے کی نمائش

    By Khabrain Newsدسمبر 7, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں 11 ویں ونٹرنیشنل فیسٹول میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی جہاں 60 سے زائد سفارت خانوں نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

    پاکستان کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن بلڈنگ میں 11 ویں ونٹرنیشنل فیسٹیول 2024 منعقد ہوا، جس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اپنے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی اوردنیا بھر سے 60 سے زائد سفارت خانوں نے اس عالمی ایونٹ میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کی۔

    فیسٹول میں پاکستان کے متحرک رنگوں، بھرپور ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیا گیا۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اس ایونٹ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جن میں پاکستانی پویلین بھی شامل تھا۔

    پاکستانی سفیر نے شرکا اور وزیٹرز کے ساتھ بات چیت بھی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے زور دیا کہ ایسے فیسٹیولز ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے اور قوموں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ونٹرنیشنل  جیسے ایونٹس کمیونٹیز کے درمیان ایک اہم رابطہ کا کردار ادا کرتے ہیں، جو فنون اور ثقافت کے عالمی ذرائع کے ذریعے یکجہتی اور تفہیم کو فروغ دیتے ہیں۔

    پاکستانی اسٹال فیسٹیول میں ایک نمایاں کشش بن کر اُبھرا، جس نے اپنے لذیذ پکوان، دلکش ٹرک آرٹ کی نمائش اور ہاتھ سے تیار قیمتی پتھروں کے زیورات کے شاندار مجموعے کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

    پاکستان کو تاریخ اور ثقافتی ورثے کا خزانہ قرار دیتے ہوئے سفیر نے شرکا کو ملک کی خوب صورتی اور ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی جو اسٹال پر اس کی دستکاری اور کھانوں میں جھلکتی ہے۔

    سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ اور ثقافتی ورثے کے ایک عظیم ذخیرے کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی مثال آج ہم اپنے فن پاروں اور نمائشوں میں پیش کر رہے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی سفارت خانہ ملک کے بھرپور ورثے کو اجاگر کرنے اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے روابط استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان کے سفیر نے عالمی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے ونٹرنیشنل کے منتظمین کی محنت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی سیکریٹری کمبرلی اے باسیٹ نے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی میئر موریل باؤزر کی طرف سے ایک سرکاری اعلان پیش کیا، جس میں 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں یوم سرما کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ

      پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے

      زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.