تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، ایمازون اور میٹا کا ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایما زون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آن لائن خرید و فروخت کی دنیا کی سب سے مشہور کمپنی ایما زون کے ترجمان نے بیان میں تصدیق کی کہ ای کامرس کمپنی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر عطیہ دے گی اور تقریب کو اپنی پرائم ویڈیو سروس پر اسٹریم بھی کرے گی۔

اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایمازون کی جانب سے عطیہ دینے کی خبر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ کمپنی کے مالک جیف بیزوس اگلے ہفتے ان سے ملاقات کریں گے دونوں شخصیات کے درمیان ماضی میں تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ پہلے دور حکومت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمازون اور واشنگٹن پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جن کے مالک جیف بیزوس ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain