تازہ تر ین

پریانکا گاندھی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی پارلیمنٹ میں فلسطینی بیگ کے ساتھ انٹری

بھارت میں کانگریس پارٹی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں اپنی پہلی انٹری فلسطین کے بیگ کے ساتھ دے دی۔

پارلیمنٹ اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں جس پرانگریزی میں فلسطین لکھا ہوا تھا اور فلسطینی پرچم کے رنگ اور امن کی فاختہ نمایاں تھی جبکہ تربوز بھی بنا ہوا تھا جسے فلسطین سے یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پریانکا غزہ میں اسرائیلی مظالم کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے کر نیتن یاہو کی شدید مذمت کرتی رہی ہیں۔

پریانکا گاندھی کی جانب سے فلسطین کی حمایت کا یہ اظہار انتہائی بی جے پی کے اراکین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے کانگریسی رہنما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پریانکا گاندھی کو حکمراں جماعت بی جے پی نے کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں۔

پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اظہار پر بی جے پی کی تنقید  کا کرارا  جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ یہ وہی دقیانوسی پدرسری معاشرے والی سوچ ہے جہاں عورت کو اپنی مرضی سے چلایا جاتا ہے، مگر میں اسے تسلیم نہیں کرتی، میں وہی پہنوں گی جو میرا  دل چاہے گا ‘‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain