تازہ تر ین

بھارتی جنرل بپن راوت کی موت؛ ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آ گئی

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت کی وجہ انسانی غلطی کو قرار دے دیا گیا۔

بھارت کے بااثراور وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھے جانے چیف آف اسٹاف جنرل پبن کی ہیلی کاپٹرکریش میں موت سے متعلق رپورٹ 3 سال بعد منظر عام پر آگئی۔

بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹرحادثے کی وجہ انسانی غلطی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی ممکنہ وجہ کا پتا لگانے کے لیے دستیاب گواہوں سے گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کا مکمل تجزیہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 22-2021 میں مجوعی طور پر 9 حادثات پیش آئے۔ 8 دسمبر کو جنرل پبن راوت کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا حادثہ انسانی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 جنرل پبن  راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور بھارتی افواج کے 12 دیگر اہلکاروں کو لے کر تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں موجود سولر ایئر فورس بیس سے روانہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف سروسز کالجز جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے  پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain