Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سنگین غداری کیس, مشرف بارے عدالت کا اہم بیان جاری

    By Daily Khabrainمئی 20, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    musharaf
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف دائر سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی جائیداد سے متعلق نامکمل رپورٹ جمع کرادی جس میں سابق صدر کی تین جائیدادوں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پرویز مشرف کی کل 7 جائیدادیں تھیں تاہم آرمی ہاو¿سنگ اسکیم میں پرویز مشرف کے گھر سے متعلق رپورٹ ڈائریکٹر ملٹری لینڈ سے ابھی تک موصول نہیں ہوئی جبکہ خیابان فیصل کراچی میں موجود جائیداد کے بارے میں بھی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کو لکھا جاچکا ہے جہاں سے جواب کا انتظار ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے چک شہزاد فارم ہاو¿س میں واقع پرویز مشرف کی جائیداد کی کمشنر اسلام آباد نے تصدیق کی ہے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کی لاہور، گوادر اور کراچی میں موجود دیگر جائیدادوں کے بارے میں ابھی رپورٹس کا انتظار ہے۔پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مو¿کل خصوصی عدالت کی عزت کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا وزارت دفاع سے درخواست کی جائے کہ وہ سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف اس وقت دبئی میں عارضی طور پر رہائش پزیر ہیں اور واپس آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں قانون کے مطابق نظر بند کردیا جائے گا۔جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ وہ وکیل کی درخواست کو سمجھتے ہیں لیکن کیا عدالت ان کے مو¿کل کے وارنٹ معطل کرسکتی ہے، کیا ملزم کی حاضری کے بغیر ان کو ریلیف دیا جاسکتا ہے یا کیا عدالت اٹیچمنٹ آرڈر معطل کرسکتی ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وارنٹ معطل نہیں کیے جاسکتے۔پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے دلائل کی تیاری کے لیے مزید وقت طلب کرنے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ کو اس درخواست پر پہلے بھی وقت دیا جاچکا ہے لیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔اس موقع پر سرکاری وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ فوجداری قانون کے مطابق جو مفرور ہے اس کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا، جبکہ ملزم کو تحفظ دینے کے حکم پر عدالت کو بھی قانون کو دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مفرور کے لیے کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوتا ہے تو اس کا وکالت کا لائسنس معطل ہو جاتا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس کی سماعت ملزم کی بیماری کی وجہ سے معطل نہیں کی جاسکتی اور قانون نے عدالت کو اختیار دیا ہے کہ وہ سماعت جاری رکھے۔سرکاری وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے آئین توڑا اور ملک میں ایمرجنسی لگائی، ملزم کو کوئی بھی چیز گرفتاری سے دینے سے نہیں روک سکتی اور نہ ہی وہ عدالت کے سامنے اپنی شرائط رکھ سکتا ہے۔استغاثہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے، اب ملزم کے 342 کے بیان کی ضرورت نہیں، عدالت فیصلہ کرے، پرویزمشرف کے پیش ہونے کے بجائے ان کا تحریری بیان ہی کافی ہے۔دوسری جانب خصوصی عدالت کے بینچ نے بعد ازاں استغاثہ کی تقرری کے خلاف شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کی درخواست پر سماعت کیسے کی جاسکتی ہیں۔شاہد اورکزئی نے عدالت کو بتایا کہ میری درخواست کے ٹائٹل پر لکھا ہے کہ سیکشن 92 کے تحت اس کی سماعت ممکن ہے۔انہوں نے اپنا اعتراض عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ وزیراعظم نوازشریف کے قریبی دوست اور قانونی مشیر ہیں۔جس پر جسٹس آفریدی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر کو خواہش کے مطابق تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.