یہ غیرمعمولی واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ آدمی نے پایا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹِن میری نے اس کی رضامندی یا اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی۔
دونوں نے 2 جون 2025 کو میرج لائسنس حاصل کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔
اس کے بعد فوراً بعد خاتون نے ایک پادری کو قائل کیا کہ وہ “holy union” کی کاروائی کرے۔ بعدازاں خاتون نے مرد کی غیر موجودگی میں اور رضامندی کے بغیر ڈاکومنٹ میریج سرٹیفیکیٹ کاؤنٹی کلرک آفس میں جمع کرا دیا۔
چند دن بعد مرد کو ایک پیکج ملا جو باتھ اینڈ باڈی ورکس کے تحائف تھے اور اس میں میریج سرٹیفیکیٹ بھی تھا اور تصویر موصول ہوئی جس میں سابق منگیتر اور وہ دونوں کھڑے ہیں۔
مرد نے فوری پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے خاتون کو تیسرے درجے کی ہراسانی کے کیس میں گرفتار کرلیا۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے 23 سالہ کیریئر میں ایسا واقعہ آج تک نہیں دیکھا کہ کسی کی شادی ایسے ہوئی ہو کہ وہ اپنی ہی شادی میں موجود نہیں تھا۔