Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک بھارت جنگ میں 5 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کر دی

    By Khabrain Newsجولائی 19, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔

    وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن اراکینِ کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی۔

    ٹرمپ نے واضح طور پر یہ تو نہیں کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے مار گرائے، مگر ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے اور اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو حالات مزید بگڑ سکتے تھے۔

    پہلگام واقعے سے کشیدگی کی ابتدا

    یہ تنازعہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد کے حملے سے شروع ہوا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا، تاہم پاکستان نے یہ الزام مسترد کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔

    امریکا نے حملے کی مذمت کی تھی لیکن پاکستان پر الزام عائد کرنے کے بھارتی دعوے کی حمایت نہیں کی تھی۔

    بھارت کا حملہ اور پاکستان کا جواب

    7 مئی کو بھارت نے طاقت کے نشے میں آ کر پاکستان پر جنگ مسلط کردی، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور دفاع کیا اور رافیل سمیت بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ اگرچہ بھارت مسلسل ان طیاروں کی تباہی کی تصدیق سے انکاری رہا لیکن امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان نے اس دعوے کو تقویت دی ہے کہ طیارے واقعی تباہ ہوئے تھے۔

    دوسری طرف بھارت کا دعویٰ تھا کہ اس نے بھی پاکستانی طیارے مار گرائے، لیکن پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ بھارت ایک بھی پاکستانی لڑاکا طیارہ گرانے میں ناکام رہا اور کوئی ثبوت بھی پیش نہ کر سکا۔

    جنگ بندی اور ٹرمپ کی ثالثی

    جنگ بندی کا مرحلہ 10 مئی کو آیا، جب صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد دونوں فریقین کو جنگ روکنے پر آمادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ اگر جنگ بند نہ ہوئی تو امریکا دونوں ممالک سے تجارت ختم کر دے گا۔

    صدر ٹرمپ نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی اور دونوں رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
    "میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا تاکہ کشمیر کے معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔”

    پاکستان کی حمایت، بھارت کی ہٹ دھرمی

    پاکستان نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مسئلہ کشمیر کے حل کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

    اس کے برعکس بھارت نے نہ صرف ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی بلکہ جنگ بندی میں امریکی کردار کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

    پاکستان کی جانب سے نوبیل انعام کی سفارش

    پاکستان نے صدر ٹرمپ کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ کر انہیں نوبیل امن انعام کا حقدار قرار دیا۔

    یہ واقعہ جنوبی ایشیا میں ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی بن گیا کہ خطے کا امن کسی بھی وقت غیرذمہ دارانہ اقدامات کے سبب خطرے میں پڑ سکتا ہے، اور عالمی طاقتوں کا بروقت اور متوازن کردار کتنا اہم ہو سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.