Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیکٹ چیک: اسلام آباد ائیرپورٹ پر unclaimed سامان کو 560 روپے میں فروخت نہیں کیا جا رہا

    By Khabrain Newsجولائی 24, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 6 ماہ سے غیر دعویٰ شدہ سامان کو صرف 560 روپے میں خریدا جا سکتا ہے، اگر کوئی شخص آن لائن دیے گئے لنک پر رجسٹریشن کرے۔

    یہ دعویٰ غلط ہے۔

    دعویٰ

    ”ائیرپورٹ اناؤنسمنٹس/ISB“ نامی ایک فیس بک پیج نے 20 جون کو ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر عوام کو ایک ”منفرد موقع“ دیا جا رہا ہے، جس کے تحت وہ صرف 560 روپے میں غیر دعویٰ شدہ سامان گھر لے جا سکتے ہیں۔

    پوسٹ میں لکھا تھا: ”ہر سال ہمارے ائیرپورٹ پر سینکڑوں سوٹ کیس بغیر دعویٰ کے رہ جاتے ہیں، پالیسی کے مطابق، اگر 6 ماہ تک کوئی دعویٰ نہ کیا جائے تو یہ دوبارہ تفویض کیے جاسکتے ہیں، اس سال، ہم یہ بیگز عوام کو علامتی قیمت 560 روپے فی بیگ کے حساب سے پیش کر رہے ہیں۔“

    پوسٹ میں مزید عوام کو دی گئی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ فیس بک پوسٹ اب تک 125 لائکس حاصل کر چکی ہے اور واٹس ایپ گروپوں میں بھی گردش کر رہی ہے۔

    حقیقت

    دو سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ایسی کوئی پالیسی متعارف نہیں کروائی۔

    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان نے جیو فیکٹ چیک کو میسجز کے ذریعے بتایا کہ آن لائن دعوے ”جعلی“ ہیں، اور ان کی اتھارٹی نے باضابطہ طور پر اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے۔

    20 اپریل کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے سرکاری فیس بک پیج پر درج ذیل بیان جاری کیا گیا: ”فیک نیوز الرٹ! ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایک پوسٹ آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گمشدہ سامان فروخت کیا جا رہا ہے، یہ معلومات مکمل طور پر جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔“

    یہ پوسٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے:

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر شوکت ایاز نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں کو غلط قرار دیا۔

    اس کے علاوہ، آن لائن دعووں میں دیا گیا لنک ایک ایسی ویب سائٹ کی طرف لے جاتا ہے جو قابل رسائی نہیں ہے۔

    فیصلہ: یہ دعویٰ کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ عوام کو غیر دعویٰ شدہ سامان 560 روپے فی آئٹم کے حساب سے فراہم کر رہا ہے، غلط ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.