Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے

    By Khabrain Newsاگست 5, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    زائد المعیاد پاسپورٹ، ویزا نہ ہونے اور ہر قیمت پر گھومنے جانے کی خواہش کے باعث ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو ائیرپورٹ چھوڑ کر طیارے پر سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔

    جی ہاں واقعی اسپین کے شہر بارسلونا میں ایسا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔

    بارسلونا El Prat ائیرپورٹ میں ایک جوڑے کو جب علم ہوا کہ ان کے 10 سالہ بیٹے کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا ہے اور ویزا بھی نہیں، تو انہوں نے اسے ٹرمینل کے پبلک ایریا میں چھوڑنے اور اس کے بغیر بیرون ملک تعطیلات پر جانے کا فیصلہ کیا۔

    فضائی کمپنی کی ایک عہدیدار للین نے اس بچے کو ائیرپورٹ پر تنہا دیکھا تو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ والدین کے فیصلے پر شاک رہ گئی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق لگ رہا تھا، مگر پھر انہوں نے بچے کو تنہا دیکھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ائیرپورٹ کے عملے نے پولیس سے رابطہ کیا۔

    انہوں نے پولیس افسران کو بچے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جس نے بتایا کہ اس کے والدین طیارے پر سوار ہوکر تعطیلات کے لیے دوسرے ملک جا رہے ہیں۔

    وہ طیارہ اس وقت تک رن وے پر تھا اور پرواز کرنے والا تھا۔

    طیارے کے کیبن کریو کی مدد سے بچے کے والدین کو شناخت کیا گیا جو اپنے ایک اور بچے کے ساتھ طیارے پر موجود تھے۔

    والدین کو طیارے سے نکال کر باہر بھیجا گیا اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے بیٹے کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا، اس کے پاس ایک اور پاسپورٹ بھی تھا مگر اس پر ویزا نہیں تھا، تو ہم نے بچے کو ٹرمینل پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ اسے اپنے ساتھ لے جائے جس کے بعد ہم طیارے پر سوار ہوگئے۔

    والدین کے مطابق وہ اپنے ٹکٹوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

    للین کے مطابق ائیر ٹریفک کو آرڈینیٹر کے طور پر انہوں نے کافی کچھ دیکھا ہے مگر یہ واقعہ بالکل ہی ہٹ کر ہے، ایسا کیسے ممکن ہے کہ والدین اپنے 10 سالہ بچے کو اس لیے ائیر پورٹ پر چھوڑ جائیں کیونکہ وہ سفری دستاویزات کے مسائل کے باعث سفر نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ والدین نے کسی رشتے دار کو کال کی مگر پھر سکون سے پرواز پر سوار ہوگئے اور بچے کو تنہا چھوڑ دیا۔

    یہ واضح نہیں کہ والدین کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا

      امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار

      2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.