Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی تعینات
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
    • 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
    • کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
    • امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
    • بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
    • فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
    • پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
    • احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
    • محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
    • قندھار ہلمند میں حملے طالبان رجیم کے 3 اہلکار ہلاک
    • مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی
    • جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
    • اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • ٹیکس معاملے میں کسی سے خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی وزیر خزانہ
    • فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دیدیا:عظمیٰ بخاری
    • مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف
    • شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ
    • امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی F-35
    • امریکی ڈرون کمپنی کا پاک فوج کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی: آٹھ بچوں کی ماں کا قتل شادی شدہ نوجوان سے ٹک ٹاک پر دوستی کا شاخسانہ نکلا

    By Khabrain Newsفروری 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں 43 سالہ شادی شدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

    پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، معاملہ سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر ملائشیا میں مقیم شادی شدہ شخص سے آشنائی کا نکلا۔

    پولیس کے مطابق لکی مروت کی رہائشی 8 بچوں کی ماں 43 سالہ نعمانہ افضل کی ملائشیا میں مقیم 32 سالہ عدنان اختر سے سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک وغیرہ پر دوستی ہوئی۔ مسلسل رابطوں و بات چیت کے دوران دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

    عدنان اختر خاتون سے پیسے بھی منگواتا رہا اور غیر قانونی سرگرمیوں پر ملائیشیا سے ڈیپورٹ ہوا تو تب بھی نعمانہ سے پیسے منگوائے۔ عدنان اپنے علاقے گوجرخان سے مخلتف اوقات میں خاتون سے ملاقات کیلئے لکی مروت بھی جاتا رہا۔

    قربتیں بڑھیں تو نعمانہ نے اسے اپنے پہلی اہلیہ کو طلاق دیکر شادی کرنے کا کہنا شروع کردیا، ملاقاتوں کے دوران بھی ملزم عدنان اختر خاتون نعمانہ سے ضروریات کے لیے پیسے لیتا رہتا۔

    قتل کرنے سے ایک دن پہلے عدنان لکی مروت گیا اور گاڑی پر نعمانہ کو لیکر راولپنڈی آگیا، وہ خاتون کو گاڑی میں ہی مختلف مقامات پر گھوماتا پھیراتا رہا۔

    نعمانہ کے پہلی اہلیہ کو فارغ کرکے شادی کرنے کے اسرار پر عدنان اختر نے اپنے دوست کامران کے ساتھ مل کر اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا، دونوں نے گاڑی میں ہی خاتون کو دم گھونٹ کر قتل کیا اور نعش نجی کالج کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

    خاتون کے اندھے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے خاتون کی شناخت نادرا ریکارڈ سے کرائی تو وہ لکی مروت کی رہائشی نکلی، اسکے خاوند کو طلب کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اسکی اہلیہ دو دن سے لاپتہ تھی۔

    پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس اور ٹیکنکل ذرائع استعمال کرکے مقتولہ سے رابطے میں رہنے والوں کی چھان بین کی تو عدنان سے رابطوں کا انکشاف ہوا، پولیس ٹیم نے عدنان کو ٹریس کرکے شامل تفتیش کیا توکیس کی کڑیاں سلجھتی چلی گئیں۔

    ملزم عدنان نے ساتھی کامران کے ساتھ مل کر گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا جس کو پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ شریک ملزم کامران مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فواد چوہدری کا سوال عظمیٰ بخاری کا رسیدوں سے کرارا جواب مریم نواز کے جہاز کے بلوں پر سوشل میڈیا کا پارہ ہائی

      سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی گزشتہ روز کے تمام اضافے کا خاتمہ

      لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.