Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی

    By Khabrain Newsمئی 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہیں اور اب مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے واقعے کی وضاحت کردی ہے اور اپنا مؤقف تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ انہوں نے بچے سے مصافحہ نہیں کیا اور اس پر بڑی تنقید ہو رہی ہے، تنقید کرنا ہر انسان کا حق ہے، تنقید کرنی چاہیے اور ہونی بھی چاہیے، جس پر تنقید ہو رہی ہے اس کو سننا بھی چاہیے کہ میرے اوپر کیا تنقید ہورہی ہے جبکہ جس پر آپ تنقید کر رہے ہیں، اس کا نکتہ نظر اورصورت حال کیا ہے، وہ بھی سننا ہمارے لیے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا کو بچے سے مصافحہ کرلینا چاہیے تھا کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا لیکن کیوں نہیں کیا، اس میں ایک پوائنٹ سمجھنا بڑا ضروری ہے، مولانا صاحب یا ان جیسی کوئی عوامی شخصیت ہوتی ہے، ان کے مصافحے گننا چاہوں تو یہ کروڑوں میں ہوں گے، دن رات ہر جگہ جہاں مولانا جیسے لوگ تشریف لے جاتے ہیں ان کے ساتھ یہی رویہ ہوتا ہے، ملنے والوں کی ایک بہتات ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو کوئی کام تواتر سے کرنا پڑتا ہے تو کبھی نہ کبھی اس میں اکتاہٹ آجاتی ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا بزرگ یا کتنی بڑی شخصیت ہو انسان ہونے کے ناطے اس کو تھکاوٹ اور اکتاہٹ کا احساس ہو جاتا ہے یہ غیر فطری نہیں ہے۔

     

    یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا پر تنقید کرنے والے بہن بھائیوں سے گزارش کروں گا کہ ممکن ہو تو آپ مولانا کے ساتھ صبح سے شام تک ایک دن گزاریں تو آپ کو میری بات کا پھر اندازہ ہوگا، ایک انسانی طاقت جو ایک عام انسان ہے ان کا لوگوں سے اتنا زیادہ ملنا اور پھر آج کل صرف ملاقات یا مصافحہ نہیں بلکہ تصویر اور سیلفی لینا اور یہ سب وہ نبھاتے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کے لوگوں سے ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ جو لوگ مجھے محبت کرتے ہیں اس کی مجھ سے ناقدری نہ ہو لیکن انسان ہیں، انسان ہر طرح کی صورت حال سے گزرتا ہے۔

    ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رمضان المبارک کا مہینہ اور رات کا وقت تھا اور ہمارے مدرسے کی ویڈیو ہے جہاں ختم قرآن میں مولانا تشریف لائے تھے اور یہ بچہ بھی باہر کا نہیں، عام چلتے پھرتے عوامی جگہوں پر بچے ملتے ہیں تو مولانا ان سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن یہ وہ بچے ہیں جو ہمارے پاس رہتے ہیں اور پڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا جب تشریف لاتے ہیں بارہا ان کی ملاقات ہوچکی ہے، سارا دن کا روزہ تھا پھر مولانا روزے میں عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، سارا دن سوتے نہیں، عبادات کے ساتھ ساتھ روزے میں بھی ایکسرسائز نہیں چھوڑتے، اس کے باوجود رات پوری تراویح ادا کرتے ہیں اور پھر بہت جلد سوجاتے ہیں لیکن اس دن ان کو اپنی روٹین کے خلاف جا کر جاگنا اور بیان کرنا تھا۔

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے کہا کہ اس عمر میں اس طرح دن بھر کی روٹین کے بعد اگر ایک شخص کسی کو تھوڑا نظر انداز کرتا ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے تھا تو ہمیں اس کو گنجائش دینی چاہیے، تنقید ضرور کریں آپ کا حق ہے لیکن جو میں بات کر رہا ہوں اس کو بھی سنیں اور سمجھیں۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں کسی کے اوپر تنقید کریں تو تھوڑا سا اس کی شخصیت کا خیال رکھیں، اس کی عمر، مرتبے اور اس کی نسبت کا کہ وہ شخصیت کون ہیں، کیا کوئی کاروباری آدمی ہیں، ہمارے لیے تو سب عزت اور مقام رکھتے ہیں لیکن ایک دین دار اور اللہ والے کی شخصیت کی عزت یقیناً زیادہ ہوتی ہے، بس یہی گزارش ہے۔

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے باوجود بھی آپ تنقید کرنا چاہیں، ویڈیوز بنانا یا لکھنا چاہیں تو ہم نے یا مولانا نے ہمیشہ تنقید کا خیرمقدم کیا ہے اور کبھی برا نہیں منایا ہے اور اس وقت بھی ایسا ہی کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.