Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟

    By Khabrain Newsمئی 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اگر دیکھا جائے تو بظاہر یہ ایک سادہ سا سوال ہے۔ سوالات اور تحقیقات کی دنیا کے لوگ جانتے ہیں کہ سوالات دو اقسام کے ہوتے ہیں۔ کھلے سوالات اور بند سوالات۔ کھلے سوالات آپ کو کھل کر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع دیتے ہیں اور بند سوالات کا جواب ہاں یا نہیں کی صورت میں ہوتا ہے۔

    اس لحاظ سے کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟ یہ ایک بند سوال ہے لیکن اس کا کھلا جواب دینے سے جواب دینے والے کے اپنے بند ہونے واضح اور روشن امکانات ہیں۔ اس لیے اس سوال کا جواب بلاواسطہ دینے کے بجائے بالواسطہ دینے کی سعی کریں گے۔ زیادہ کوشش تو یہی ہوگی کہ قاری خود اپنا جواب اور نتیجہ قائم کرے۔

    کسی بھی چیز، فرد، یا ملک کو ٹھیک کرنے کےلیے ضروری ہے کہ پہلے اس کی خرابی کا اعتراف کیا جائے۔ اس لحاظ سے جب ہم سرکاری اور عوامی آراء کا جائزہ لیتے ہیں تو اس میں تضاد ہے۔ اس میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جب کوئی عوام سے نکل خواص میں شامل ہوتا ہے تو یکایک اس کی رائے بدل جاتی ہے۔ کل تک جو اس کو مسائل کے انبار نظر آرہے ہوتے ہیں اب وہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگتی ہیں اور وہ دودھ اور شہد کو بوتلوں میں ڈال ڈال کر اس کی خرید و فروخت کا کام شروع کر دیتا ہے۔

    ہمارے یہاں نہروں کی صفائی کو جو حال یے تو اس وجہ سے قاضی القضاہ بھی اس کو شہد نہ ہوتے ہوئے بھی شہد ماننے پر مجبور ہوتا ہے، کیونکہ لیبارٹری کی رپورٹ یہی بتا رہی ہوتی ہے۔ ہمارے یہاں ہر قسم کی لیبارٹری موجود ہے کہ جس میں انواع و اقسام کی طبی اور غیر طبی رپورٹس تیار کی جاسکتی ہے اور تیار کی جاتی ہیں۔ خاص کرکے طبی سرٹیفکیٹ بنانے میں تو ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اب آپ ہی بتائیں کہ جب تک یہ ثابت نہیں ہوتا کہ پاکستان کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے کوئی اس کو ٹھیک کرنا بھلا کیسے شروع کر سکتا ہے؟

    لوگ سمجھتے ہیں کہ شیخ چلی ماضی کا کوئی کردار ہے جو خیالی پلاؤ پکاتا تھا۔ ہم نے تو اب خیالی ادارے، خیالی سڑکیں، خیالی منصوبے اور پتہ نہیں کیا کیا خیالی بنالیا ہے۔ سڑکوں پر چاہے کنکریٹ ہوں یا نہ ہوں، ان منصوبوں کےلیے وسائل اور فنڈز کنکریٹ کی مضبوطی سے وصول کرنے کا انتہائی موثر نظام ہے، چاہے ایک دفعہ فنڈز وصول ہونے کے بعد پورا منصوبہ ریت کی دیوار کی طرح کیوں نہ بیٹھ جائے۔ اس کا بیٹھنا بھی اشد ضروری ہوتا ہے تاکہ اگلے سال یہ کاروائی دوبارہ دہرائی جاسکے۔

     

    ہمارے ٹھیک ہونے کے جنون کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہوگا کہ ہم ہر سال سڑکیں بناتے ہیں اور اگلے بجٹ میں دوبارہ ان ہی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے فنڈ مختص کرتے ہیں اور یہ کام بلا کسی تعطل کے دہائیوں سے جاری ہیں۔ ایسی مثال آپ کو پوری دنیا میں کہیں اور نہیں ملے گی۔

     

    جن لوگوں نے خود یا ان کے والدین نے سرکار میں خدمات سرانجام دی ہوں تو کراچی ان کےلیے پیرس اور پاکستان فرانس بن جاتا ہے کہ جہاں کا منرل واٹر بہت مشہور ہے اور کراچی تو اپنے پانی کےلیے ویسے بھی بہت مشہور ہے۔ کراچی کا پانی نلوں میں نہیں آتا کیونکہ نلوں میں آنے سے پانی کی اپنی کوئی وقعت نہیں رہتی، اسی لیے پانی جب بھی آتا ہے بہت بڑی قیمت لے کر ٹینکر میں آتا ہے تاکہ لوگ پانی کی اہمیت، افادیت اور قیمت سمجھیں اور یاد رکھیں لیکن اگلی دفعہ اس قیمت پر بھی ٹینکر نہیں ملتا اور پانی مزید قیمتی ہوجاتا ہے۔

    ہماری طرح ایک بادشاہ کو بھی اپنا ملک سدھارنے کا بہت شوق تھا۔ اس نے ایک بہت بڑا حوض بنوایا اور حکم دیا کہ تمام شہری آج رات اس میں ایک لوٹا دودھ ڈالیں اور صبح جب پورا حوض دودھ سے بھرا ہوگا تو بادشاہ دودھ کو ٹیٹرا پیک میں بیچ کر ملک کو سدھارنے کا عمل شروع کرے گا۔ اب جہاں لوٹا ہو وہاں کام کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے۔ اسی لیے عوام نے ایک ایک لوٹا پانی حوض میں ڈالا اور صبح تک پورا حوض پانی سے بھر گیا۔ اب بادشاہ پانی بیچ بیچ کر اپنا گزارا کررہا ہے۔

    مجھے امید ہے کہ یہ کہانی پڑھ کر آپ کو بھی جواب پتہ چل گیا ہوگا کہ پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ اگر پتا چل گیا ہے اور اگر آپ اپنی اور اپنے اپنوں کی بہتری چاہتے ہیں تو جواب کو میری طرح اپنی حد تک ہی رکھیے گا ورنہ کچھ اور ٹھیک ہو نہ ہو، آپ ضرور ٹھیک ہوجائیں گے، یعنی آپ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوجائے گا اور اگر ایک دفعہ سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوجائے تو بندے کو صحرا بھی نخلستان نظر آتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.