اڈیالہ جیل راولپنڈی سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فرار مجرم جمیل منشیات کے مقدمے میں گرفتار اور عدالت سے سزا یافتہ ہے۔
راولپنڈی پولیس نے مجرم جمیل کے فرار کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کرلیا ہے، جس میں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمر علی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق فرار مجرم کو اُس کے بیٹے عدنان سمیت نامعلوم شخص وہیل چیئر پر وارڈ سے باہر لے گئے اور گاڑی میں بیٹھا کر فرار ہوئے ہیں۔
مجرم کو منشیات اسمگلنگ ثابت ہونے پر عدالت سے 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
