امریکہ کے ساتھ معاہدے پر ایران میں سخت گیر حلقے میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مختلف شہروں میں لوگ آج (ہفتہ،14جون ) سڑکوں پر اتر آئے۔ انھوں نے وزیرخارجہ عباس عراقچی اور پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کے خلاف نعرے بازی کی اور استعفے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے دونوں پر امریکہ کو مذاکرات میں زیادہ ضرورت سے زیادہ رعایت دینے کے الزام لگائے ۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی حکام نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر ممکنہ طور پر اتوار کے روز دستخط کیے جا سکتے ہیں۔
