سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار236 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 170روپے کی معمولی گراوٹ کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے کا ہو گیا۔
ادھر چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 497 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
