کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات کے مقدمے میں نامزد انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کر دیا۔ یہ مقدمہ گزری تھانے میں 2021 میں درج کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران انمول پنکی کی جانب سے وکیل انعم کوثر عدالت میں پیش ہوئیں۔ دفاعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ مقدمے میں انمول کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا تھا، جبکہ وہ اس کیس میں مفرور قرار دی گئی تھیں۔
وکیل کے مطابق مقدمے کے دیگر دو ملزمان علی اور فہمیدہ کو عدالت پہلے ہی 2024 میں بری کر چکی ہے۔ دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ شریک ملزمان کی بریت کے بعد انمول پنکی کے خلاف اس مقدمے میں سزا کا امکان باقی نہیں رہا، جس پر عدالت نے ان کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

