تازہ تر ین

پیشی سے قبل ہی وزیر اعظم کو کلین چٹ ،حیرت انگیز خبر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے حاضری سے قبل وزیر اعظم نوازشریف کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات اور واجبات کی تصدیق کے بعد انہیں کلین چٹ دیدی۔مقامی اخبار کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کے سامنے حاضری سے قبل وزیر اعظم کیلئے حوصلہ افزاءخبر آگئی ، الیکشن کمیشن نے جمع شدہ اثاثہ جات کی تفصیلات اور واجبات کے دستاویز کی تصدیق کے بعد نوازشریف کو کلیئر قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے جون 2016ءکے بعد پہلی مرتبہ ارکان قومی اسمبلی کے اثاثہ جات اور واجبات کے سالانہ دستاویز کی تصدیق کا عمل شروع کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ونگ کوگزشتہ دو سالوں کے دوران جمع کرائے گئے دستاویز کی نسبت بہت سے ارکان قومی اسمبلی کے اثاثہ جات اور واجبات میں بے ضابطگیاں نظر آئیں جس کے بعد وزیر اعظم نوازشریف سمیت50فیصد ارکان کو بعض مخصوص نکات پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain