Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یورک ایسڈ

    By Daily Khabrainجون 15, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈاکٹر نوشین عمران
    جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جائے تو جسم کے جوڑوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ اسے گاﺅٹ کا مرض کہا جاتا ہے۔ یورک ایسڈ کیا ہے؟ جسم کے اندر پروٹین یا پیورین کے توڑ پھوڑ اور استعمال کئے جانے کے عمل کے بعد جو مرکب بچ جاتا ہے وہ یورک ایسڈ ہے۔ عموماً اسے ایک فالتو مادہ ہی تصور کیا جاتا ہے جس کا پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو تو جسم میں مقدار بڑھتی جائے گی اور یورک ایسڈ سوڈیم یوریٹ کرسٹل کی شکل میں جوڑوں کے گرد جمع ہونے لگتا ہے۔ یورک ایسڈ جسم میں جمع ہونے کی دو وجوہات ہیں پہلی اگر اس کے بننے کی مقدار بڑھ جائے‘ دوسری اگر اس کے خارج ہونے کی مقدار کم ہوجائے۔
    یورک ایسڈ بڑھ جانے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ خوراک میں پروٹین پیورین کی زیادہ مقدار جو گوشت میں پائی جاتی ہے خوراک میں چینی فرکٹوز کی زیادہ مقدار جو کئی سوفٹ ڈرنکس‘ پھلوں کے جوس ،خاص کر سیب‘ آڑو ‘ ناشپاتی میں ہوتی ہے جس میں آئرن کی مقدار بڑھ جانے اور کاپر کی مقدار کم ہونے سے بھی یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہے۔ مردوں میں 45 کی عمر کے بعد عموماً ہارمون ٹیسٹوز ٹیرون کی مقدار کم اور فیرائن آئرن بڑھ جاتی ہے جس سے یورک ایسڈ بڑھتا ہے اس لئے اگر یورک ایسڈ کی کوئی اور وجہ نہ مل رہی ہو تو خون میں ان دونوں کی مقدار چیک کروالیں اگر آئرن کی مقدار زیادہ ہو تو خون کا عطیہ دیں۔
    یورک ایسڈ زیادہ ہوجانے سے کیونکہ جوڑوں میں اکٹھا ہوتا ہے اس لئے سب سے پہلی علامت جوڑوں میں درد ہی ہے۔ 76 فیصد مریضوں میں پیر کا انگوٹھا سب سے پہلے متاثر ہوتا ہے۔ 50 فیصد میں ٹخنہ‘ 32 فیصد میں گھٹنا‘ 25 فیصد میں ہاتھوں کے جوڑ اور 10 فیصد میں کلائی یا کہنی کا درد پہلی علامت ہے۔ جیسے جیسے یورک ایسڈ بڑھے گا ایک سے زائد جوڑ متاثر ہوں گے۔ عام طور پر ہلکا درد ہر وقت رہتا ہے لیکن کبھی کبھار اس کی نوعیت شدید ہوسکتی ہے۔ جوڑ میں سوزش ہوجاتی ہے‘ رنگت گلابی یا سرخی مائل ہوجاتی ہے‘ جوڑ پر ہاتھ لگانے سے گرم محسوس ہوتا ہے‘ حرکت کرنے یا ہاتھ لگنے پر شدید درد ہوتا ہے۔ ایسی حالت کچھ دن سے کچھ ہفتے تک رہ سکتی ہے۔
    یورک ایسڈ کے علاج کے لئے صرف درد کی ادویات نہیں بلکہ ایسی دوا بھی لینا پڑتی ہے جو اس کی مقدار کو کم کرے۔ البتہ درد کے دورے کے درمیان درد ختم کرنے والی ادویات ہی ضروری ہیں جیسا کہ NSAID انڈومیتھاسین‘ نیپراکسن‘ جن افراد کو معدے کی تکلیف ہو انہیں اس کے ساتھ اینٹی السر دوا بھی لینا چاہئے۔ درد اور سوزش اگر بہت شدید ہو تو چند دن کےلئے کال پی سین ادویات بھی لی جاسکتی ہیں اگر ان سے آرام نہ آئے تو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق سٹیرائیڈ پریڈ نیسولون کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ سوزش کو فوری کم کیا جائے۔ شدید دورہ ختم ہونے کے بعد ”زائلورک“ یا ”پروبیناسڈ تین سے چھ ماہ کےلئے لینا ضروری ہے۔
    ٭٭٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.