6 ستمبر 1965ء کا دن پاکستان کی عسکری تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب ہماری بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے مل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے شوم اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ستمبر کی اس خنک صبح جب دشمن نے بین الاقوامی سرحدوں کی پامالی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کا سامنا ایک ایسی قوم سے ہے جس کا بچہ بچہ وطنِ عزیز کی حرمت پر مٹ مٹنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ بی آر بی نہر سے لے کر چونڈہ کے میدانوں تک، ہمارے جانبازوں نے اپنے خون سے شجاعت کی وہ داستانیں رقم کیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت

