لاہور( این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے
خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 5 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر کے 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 42.282 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر دوبئی جانے والے مسافر سے 320 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.762کلو وزنی 48298 زینیکس گولیاں برآمد ،چک نمبر 222 فیصل آباد کے قریب گھر سے 28.8کلو چرس، 2.4 کلو افیون 10.075روپے برآمد کرکے ملزم گرفتار، شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 400 گرام آئس برآمد اور سیکٹر I-9 اسلام آباد کورئیر آفس میں پارسل میں انورٹر سے 3.6 کلوچرس برآمد کی گئی ۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
