Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شئیر کر دیں
    • پنجاب بھر میں غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس کا انعقاد
    • پنجاب کے 2 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل
    • پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
    • آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
    • اسلام پورہ میں خاتون ارشم کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمدگی واقعہ
    • وزن کم کرنے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
    • جناح ہسپتال میں وارڈبوائے کی لاش برآمد’ سوالات اُٹھ گئے
    • وزن کم کر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری’ 14 کروڑ 58 لاکھ کی بے ضابطگیاں نے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
    • اگل پلازہ آتشزدگی کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد
    • یہ پولیس اہلکار’ میں اس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا’ ایس ایچ او کا مؤقف
    • شہری کے نام کی نمبر پلیٹ لگا کر پولیس اہلکاردنرناتاپھراشہری کو 80 ہزار روپے کے چالان موصول
    • ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    • بسنت فیسٹیول، پی ایچ اے کا گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ
    • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کی ملاقات
    • کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 30 درجے بہتری کے بعد 69ویں نمبر پر
    • 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
    • میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، جماعت اسلامی ‘ پی ٹی آئی میں اہم رابطہ
    • فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
    • ڈیفنس تشدد کیس، متاثرہ بہن’ بھائی کو 4 روز جیل میں رکھنے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی گرفتار

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (این این آئی) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے
    والے مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ منگھوپیر کے علاقے چھوٹا نہر کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ خرم ولد مسعود احمد کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی پولیس پارٹی نے ناردرن بائی پاس پر کالی مٹی فیکٹری کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم خرم 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹر گروہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گاڑی چوری، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا اور اس سے قبل بھی 34 مقدمات میں گرفتار ہوچکا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور سمن آباد کے علاقے سے چوری کی گئی کار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر نارتھ ناظم آباد پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بلاک بی میں صائمہ برج ویو اپارٹمنٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ عالم خان ولد لال خان کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیوکراچی کے سیکٹر 11 آئی ٹاؤن آفس کے قریب بھی پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت فرقان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اسی طرح سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 4 سی میں پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالقادر عرف ڈاڈا کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقادر کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شئیر کر دیں

      پنجاب بھر میں غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس کا انعقاد

      پنجاب کے 2 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.