لاہور(رپورٹ :آصف مغل )قانون کے رکھوالے ہی قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات
کی زد میں آنے لگیں تو عام شہری انصاف کے لیے کہاں جائے؟ لاہور میں ایک شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے نام پر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ایک پولیس اہلکار مبینہ طور پر اپنی موٹر سائیکل پر لگا کر شہر میں گھومتا رہا، جس کے نتیجے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے چالان اصل مالک کے نام پر جاری ہوتے رہے اور شہری کے ذمہ مبینہ طور پر 80 ہزار روپے کے چالان چڑھ گئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق اسے اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ٹریفک خلاف ورزیوں کے متعدد چالان اس کے نام پر سامنے آئے، حالانکہ مذکورہ موٹر سائیکل اس کے استعمال میں نہیں تھی۔ معاملے کی حقیقت جاننے پر شہری کو مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ اس کے موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر کی نمبر پلیٹ ایک پولیس اہلکار استعمال کر رہا ہے۔ شہری نے معاملے کی قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے تھانہ ٹائون شپ میں درخواست بھی دی، تاہم شہری کا دعوی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے باوجود تاحال کوئی مثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ کارروائی نہ ہونے کے باعث متاثرہ شہری ایک طرف ہزاروں روپے کے چالانوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہے جبکہ دوسری جانب اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پولیس کے دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہییہ صورتحال پولیس کے نظامِ احتساب پر بھی سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔ اگر کوئی عام شہری کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ استعمال کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے، لیکن اگر الزام کسی پولیس اہلکار پر عائد ہو تو متعلقہ تھانے کی جانب سے درخواست پر کارروائی میں مبینہ تاخیر کیوں ڈی آئی جی آپریشنز کے لیے بھی امتحان یہ معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے لیے بھی ایک اہم امتحان بن گیا ہے۔ شہری کا الزام درست ہے یا غلط، اس کا فیصلہ کسی افسر یا تھانے کی صوابدید پر نہیں بلکہ شفاف انکوائری اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ اعلی پولیس حکام کو چاہیے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے درخواست، موٹر سائیکل کا رجسٹریشن ریکارڈ، چالانوں کا ڈیٹا، چالان کے وقت بننے والی تصاویر یا دیگر دستیاب شواہد اور مبینہ طور پر نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے اہلکار کا ریکارڈ چیک کرائیں اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ واقعی شہری کے نام کی نمبر پلیٹ کسی پولیس اہلکار نے استعمال کی تو یہ صرف ایک شہری کو پریشان کرنے کا معاملہ نہیں ہوگا بلکہ پولیس کے محکمانہ نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری پر بھی سنگین سوال اٹھے گا۔ ایسے اہلکار کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی ضروری ہوگی تاکہ پولیس فورس کے اندر احتساب کا عمل مضبوط ہوسکیغلط چالانوں کا ذمہ دار کون دوسری جانب شہری کے نام پر جاری ہونے والے مبینہ غلط چالان بھی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ اگر چالانوں کے ریکارڈ میں ایسی موٹر سائیکل دکھائی گئی ہے جو حقیقت میں شہری کے زیر استعمال نہیں تھی تو متعلقہ اداروں کو شواہد کی بنیاد پر چالانوں کا جائزہ لینا چاہیے اور شہری کو غیر ضروری مالی و قانونی مشکلات سے نکالنا چاہییمتاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہے۔ اس کے مطابق اگر پولیس اہلکار کے خلاف دی گئی درخواست پر بروقت کارروائی کی جاتی تو معاملہ اتنا سنگین نہ ہوتا اور اسے 80 ہزار روپے کے مبینہ چالانوں کی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتااب اصل سوال یہ ہے کہ تھانہ ٹان شپ میں دی گئی درخواست پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی کیا متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی کیا چالانوں کے وقت کی تصاویر اور دیگر ڈیجیٹل شواہد چیک کیے گئے اور اگر شہری کا الزام درست ثابت ہوتا ہے تو اس کے نام پر جاری ہونے والے غلط چالان ختم کرنے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری کون لے گاپولیس حکام کے لیے ضروری ہے کہ معاملے کو دبانے یا فائلوں میں دفن کرنے کے بجائے شفاف تحقیقات کرائیں، کیونکہ ایک شہری کے نام کی نمبر پلیٹ کے مبینہ غلط استعمال کا معاملہ معمولی نوعیت کا نہیں۔ قانون سب کے لیے برابر ہے تو پھر قانون کے محافظ بھی اسی قانون کے تابع ہونے چاہیے
بریکنگ نیوز
- جنرل ہسپتال ‘ جلدی سی ٹی سکین کرانے کے نام پر مریض سے 3500 روپے وصول کرنیوالا نوسرباز پولیس کے حوالے
- پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کر لیا
- لامین یامال بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے
- ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ کئی جنگی طیاروں کو نقصان
- بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شئیر کر دیں
- پنجاب بھر میں غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس کا انعقاد
- پنجاب کے 2 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
- اسلام پورہ میں خاتون ارشم کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمدگی واقعہ
- وزن کم کرنے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
- جناح ہسپتال میں وارڈبوائے کی لاش برآمد’ سوالات اُٹھ گئے
- وزن کم کر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری’ 14 کروڑ 58 لاکھ کی بے ضابطگیاں نے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
- اگل پلازہ آتشزدگی کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد
- یہ پولیس اہلکار’ میں اس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا’ ایس ایچ او کا مؤقف
- شہری کے نام کی نمبر پلیٹ لگا کر پولیس اہلکاردنرناتاپھراشہری کو 80 ہزار روپے کے چالان موصول
- ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- بسنت فیسٹیول، پی ایچ اے کا گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کی ملاقات
- کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 30 درجے بہتری کے بعد 69ویں نمبر پر
