کراچی (این این آئی) حسن سکوائر، سوک سنٹر کے قریب زیر تعمیر عمارت کے باہر جمع گہرے پانی میں ڈوب کر 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش پانی سے نکال لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق سوک سنٹر اور ٹاؤن آفس کے درمیان واقع زیر تعمیر پلاٹ میں تین دوست پانی میں نہا رہے تھے، اس دوران 12 سالہ ایلیا پتھر سے چوٹ لگنے کے باعث پانی میں ڈوب گیا جبکہ اس کے دو دوست اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع رات تقریباً 11 بج کر 12 منٹ پر ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر فرسٹ ریسپانس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور غوطہ خوروں کی مدد سے کارروائی شروع کی۔ تقریباً 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش پانی سے نکال لی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زیر تعمیر پلاٹ میں جمع پانی کی گہرائی 30 فٹ سے زائد ہونے کا امکان ہے جس کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ ایلیا ولد انتھونی کے نام سے ہوئی ہے، جو عیسیٰ نگری کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کی، بعدازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بچے کے دونوں دوست واقعے کے فوری بعد خوف کے باعث کسی کو اطلاع نہ دے سکے، بعد میں انہوں نے اہلخانہ کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے زیر تعمیر پلاٹ میں جمع پانی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20نومبر تک جاری رہے گا
- پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر
- ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
- ادویات کی خریداری میں 4 ارب 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں
- ‘ 6 ہزار سے زائد سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کا عمل مکمل نہیں ہوسکا
- محکمہ اوقاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے و ایڈجسٹمنٹ
- لاہور ہائیکورٹ ‘ تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء کو نکالنے سے روکتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
- وزیر داخلہ سندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ
- گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ3 لاکھ56 ہزار ڈالر میں نیلام
- اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
- SIFC کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی ترقی کے نئے دورکا آغاز ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب متعارف کرادیاگیا
- محکمہ صحت میں بڑے افسران کی بڑی کرپشن، پرکشش سیٹوں پر جونیئر افسران تعینات
- پاکستان ‘ تاجکستان کے درمیان تجارتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ رکھ دیا
- جنگ ستمبر 1965ئ’ دشمن کے دانت کھٹے کرنیوالے عظیم شہدا کو قوم کا سلام
- وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
- واپڈانے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعدادو شمار جاری کر دیئے
