لاہور(خبریں ڈیجیٹل)نور مقدم کے قتل کے مجرم، ظاہر جعفر نے صدرِ پاکستان سے صدارتی معافی کے حصول کے لیے رحم کی اپیل دائر کی ہے۔یہ پیش رفت سپریم کورٹ آف
پاکستان کی جانب سے ان کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔اس درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے صدر کے لیے کوئی مقررہ مدت یا وقت کی قید نہیں ہے۔نور مقدم کے اہل خانہ صدرِ پاکستان سے مدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ رحم کی اس اپیل کو مسترد کر دیں اور صدارتی معافی کی درخواست قبول نہ کریں۔ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور نور اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں۔
