بھارت نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ بھارت کا ویمنز ایشیا کپ میں ریکارڈ آٹھواں ٹائٹل ہے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ شفیلی ورما نے 68 رنز جبکہ اسمرتی مندھانا نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں اور دونوں نے 129 رنز کی مضبوط اوپننگ شراکت قائم کی۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم بھارتی اسپنرز کے سامنے بے بس ہوگئی اور پوری ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری چَرانی نے 4 جبکہ دیپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے 2024 کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا بدلہ بھی لے لیا اور ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

