کراچی(نیوز ایجنسیاں)سی ٹی ڈی، سندھ
رینجرز اور وفاقی حساس ادارے کی 2مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران مقابلوں میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ جمالی پل سپر ہائی وے پر کی گئی، جس میں فتنہ الخوارج کا دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی کلنگ میں ملوث تھا۔دوسری کارروائی سندھ رینجرز کے ہمراہ گلبائی شیر شاہ کے علاقے میں کی گئی، اس کارروائی کے دوران ہونے والے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت ضیا الرحمن کے نام سے ہوئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ذرائع سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
دہشت گرد
