Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محکمہ آبپاشی پنجاب بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار) محکمہ آبپاشی پنجاب کے ایک بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو مبینہ طور پر
    کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مظفرگڑھ کینال لائننگ پراجیکٹ کے تحت واٹر لاگنگ ختم کرنے کے لیے 35 سولر ٹیوب ویل نصب کیے جانے تھے، مگر الزام ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کا یہ منصوبہ زمین پر ٹیوب ویل لگانے کے بجائے مبینہ طور پر سرکاری سامان کی فروخت اور رقم ہڑپ کرنے کی نذر ہوگیا۔ معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ تک پہنچا تو محکمہ آبپاشی کے تین افسران گرفتار کرلیے گئے جبکہ مزید چھ ایکسینز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق 35 سولر ٹیوب ویلوں کی لاگت 7 کروڑ روپے مقرر تھی اور انہیں کینال لائننگ پراجیکٹ کے دوران ان علاقوں میں نصب کیا جانا تھا جہاں واٹر لاگنگ کا مسئلہ موجود تھا۔ تاہم اینٹی کرپشن کے سامنے آنے والے الزام کے مطابق ٹیوب ویل مقررہ مقامات پر نصب ہی نہ کیے گئے بلکہ متعلقہ اہلکاروں نے مبینہ طور پر انہیں فروخت کر دیا اور سرکاری رقم میں خردبرد کی گئی۔ معاملے نے اس وقت سنگین رخ اختیار کیا جب اینٹی کرپشن مظفرگڑھ سرکل نے محکمہ آبپاشی کوٹ ادو کے ایس ڈی او محمد اجمل رضا اور سب انجینئرز توقیر رضا اور مظہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا، جبکہ تفتیشی کارروائی کا بنیادی مقصد مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو پہنچنے والے 7 کروڑ روپے کے نقصان کی ریکوری بھی قرار دیا گیا۔ کرپشن کی مبینہ زنجیر صرف تین افسران تک محدود نہ رہی۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل کو مزید چھ ایکسینز کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا گیا، جس کے بعد حفیظ بلوچ، محبوب ربانی، عثمان بھٹی، عبدالوحید، عادل جاوید اور جام عمران کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ

      راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

      اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.