Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہورہی: خبیب الرحمن
    • آلودگی پھیلانے والے 37یونٹ مسمار، سموگ سے قبل کریک ڈائون مزید سخت
    • ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی: حافظ طاہر اشرفی
    • پنجاب بھر میںبارش بالاکوت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جان بحق
    • چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کا دورہ وطن
    • 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1336 ٹریفک حادثات 710 افراد زخمی
    • غزہ:20ہزار شہید بچوں کے ناموں کا 100میٹر طویل کفن نمائش کیلئے پیش
    • پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر’ پولیو وائرس کیخلاف مسلسل اقدامات کرنا ہونگے: ای او سی
    • پروفیسر عبد الغنی بٹ کو پہلی برسی پر خراج عقیدت
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد
    • سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈیزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کھاریاں کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘ آر پی او سے رپورٹ طلب
    • قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی تعینات
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
    • 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
    • کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
    • امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
    • بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
    • فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
    • پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بغیر لائسنس لائیو اسٹاک کی ویکسین کی تیاری اور فروخت کا انکشاف سینیٹ کمیٹی میں تہلکہ

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (عادل عباسی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں پاکستان میں لائیو اسٹاک کی ویکسین اور ادویات بغیر لائسنس تیار اور فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نےاعتراف کیا کہ متعلقہ ویکسین کی تیاری گزشتہ چھ سال سے جاری ہے، تاہم تاحال لائسنس حاصل نہیں کیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے کمیٹی کو بتایا کہ متعلقہ ادویات اور ویکسین کی تیاری جاری ہے، جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے لائسنس موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لائسنس کے حصول کا عمل جاری ہے۔کمیٹی ارکان نے بغیر لائسنس ادویات اور ویکسین کی تیاری اور فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے سوال اٹھایا کہ اگر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا لائسنس موجود نہیں تو ادویات کی تیاری اور فروخت کیسے جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنا جرم ہے اور یہ معاملہ صرف خیبر پختونخوا تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک میں ایسا ہونے کا خدشہ ہے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے مزید سوال کیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر ادویات کیسے بنائی جا سکتی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام اس عمل کو روکنے کے بجائے لائسنس کے پراسیس میں ہونے کی بات کر رہے ہیں۔کمیٹی کے چیئرمین نے بھی حکام کے مقف پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیس میں تو پاکستان میں پتا نہیں کیا کیا چل رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سے براہ راست استفسار کیا کہ کیا لائسنس کے بغیر ویکسین تیار کی جا رہی ہے یا نہیں؟ جس پر ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نے جواب دیا، جی سر، بن رہی ہے، چھ سال سے۔اجلاس میں ہونے والے اس انکشاف کے بعد لائیو اسٹاک ویکسین کی تیاری، معیار، نگرانی اور قانونی حیثیت سے متعلق متعدد سوالات اٹھ گئے ہیں۔ کمیٹی نے معاملے پر مزید وضاحت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہورہی: خبیب الرحمن

      آلودگی پھیلانے والے 37یونٹ مسمار، سموگ سے قبل کریک ڈائون مزید سخت

      ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی: حافظ طاہر اشرفی

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.