اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت اور پٹرولیم
ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکیج پر معاملات طے پا گئے، کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے پیکیج پر عملدرآمد شروع کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے)کے مطابق حکومت سے مذاکرات کامیاب رہے اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف پیکیج کی ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے 48گھنٹوں میں اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پی پی ڈی اے کے مطابق حکومت ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی، جبکہ وزیر پیٹرولیم نے آئندہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد فیول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی اور کئی روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔اجلاس میں پی پی ڈی اے قیادت نے شرکت کی، جن میں ملک خدا بخش، طارق حسن، انور کمال اور ملک شیر خان شامل تھے، پی پی ڈی اے سندھ کے صدر امیر خان نے زوم لنک کے ذریعے جبکہ پی پی ڈی اے پنجاب کے وائس چیئرمین راجہ وسیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
مذاکرات کامیاب
