تازہ تر ین

یہ شخص مجھے دھمکیاں دے رہا ہے, پی پی رہنماء کا انکشاف

لاہور (وقائع نگار) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران توڑپھوڑپرجیل کاٹنے والا گلوبٹ ایک بارپھرسراٹھانے لگا‘ پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کو گلوبٹ کی مختلف نمبروں سے دھمکےاں۔ تفصےلات کے مطابق گلوبٹ کوتقریبادوسال قبل سانحہ ماڈل ٹان کے دوران گاڑیوں کی توڑپھوڑکرنے پرسزا ہوئی اوروہ پابندسلاسل رہا، اب ایک مرتبہ پھرگلوبٹ سرگرم نظرآرہاہے، پنجاب اسمبلی کے باہرایم پی اے فائزہ ملک نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گلوبٹ انہیں ٹیلی فون کرکے تنگ کررہاہے، انہوں نے کہاکہ گلوبٹ نے انہیں فون پرکہاکہ وہ ایک مشہورشخص ہے جسے ہرکوئی جانتاہے فائزہ ملک نے کہاکہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں، ایوان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain