Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
    • سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
    • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
    • پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
    • امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
    • لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
    • لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
    • پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
    • عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس یکم اکتوبر کو ہو گی
    • فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، معروف سنیکس یونٹ ،2ملک شاپس بند
    • جبیل میں رائٹرکلب کے زیراہتمام ”اولاد کی تربیت” کے موضوع پر معلوماتی لیکچر
    • یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں غیرقانونی اخراجات کیے جانیکا انکشاف
    • پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، 250 انفورسمنٹ و آڈٹ افسران تعینات ہوںگے
    • امیرجماعت اسلامی کراچی کی میئر کراچی اور چیئرمینز کی مدت میں توسیع کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
    • مسافر کی طبیعت خراب اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں ایمرجنسی
    • سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی گزشتہ روز کے تمام اصافے کا خاتمہ
    • امریکا کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری
    • ہیئر’ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ‘ 3 فرار
    • 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن
    • مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ سپر ریڈ لائن صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے: جنرل (ر)زاہد محمود
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اب اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ  کرنا چاہتا ہے۔ادھر ایران جنگ پر امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قراردادایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی تاہم اس پر ووٹنگ نہ ہوسکی، دریں اثناء امریکی ایوان نمائندگان میں ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظورکرکے صدر ٹرمپ کو دستخط کیلئے بھیج دیا گیا، بھارت اور چین بھی متاثر ہونگے۔دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ہم سفارتی حل کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم اپنی قومی خود مختاری کا دفاع جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اب اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے براہِ راست ان سے رابطہ کیا ہے یا کسی ثالث کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے مجھ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ امریکا اس وقت جنگ کے کس مرحلے میں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ امید ہے کہ ہم جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جنگ کے اختتام کی جانب پیش رفت ہوسکتی ہے۔دریں اثناء امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق بل 159ووٹوں کے مقابلے میں 262ووٹوں سے منظور کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل کا مقصد روس پر معاشی دبائو بڑھانا اور ایران پر پابندیوں میں توسیع کرنا ہے جبکہ قانون سازی میں 1996کے ایران سینکشنز ایکٹ کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع بھی شامل ہے۔بل کی حمایت میں ریپبلکن ارکان کے ساتھ درجنوں ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ووٹ دیا۔ روس پر پابندیوں کا بل ٹرمپ کو دستخط کیلئے بھیج دیا گیا، بھارت اور چین بھی متاثر ہونگے۔اس بل کے تحت روس کے توانائی اور دفاعی شعبے، صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر اعلی حکام پابندیوں کی زد میں آئیں گے جبکہ روسی تیل کی ترسیل میں مدد دینے والے بحری جہازوں پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔قبل ازیںامریکی ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر جنگ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطاببق ایوان نمائندگان کے ری پبلکن رکن نے وزیرجنگ کو ایران کے معاملے پر غیرقانونی جنگ شروع کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے اور کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے کئی دیگر بڑے جرائم اور نامناسب رویے بھی اختیار کیے ہیں، ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی جانی چاہیے۔میسی نے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید سرکاری دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ارکان کو وسط مدتی انتخابات کی مہم کے لیے جلد رخصت کردیا، جس کے باعث میسی کی مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ ہوسکی۔دوسری طرف ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی مشن نے کہا ہے کہ اسے اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ملی ہیں کہ فروری میں ایران کے ایک اسکول اور کھیلوں کے مرکز پر ہونے والے دو امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کی نئی رپورٹ میں فروری سے جاری ایران جنگ کے دوران امریکا کی فوجی کارروائیوں اور ایران میں ہونے والی انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کو یقین کرنے کی معقول بنیادیں ملیں کہ صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں شاجرے طیبہ پرائمری اسکول پر حملے کی ذمہ داری امریکی افواج پر عائد ہوتی ہے۔ حملے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں تقریباً 120سکول کے بچے شامل تھے۔اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اسکول واضح طور پر ایک شہری عمارت تھی اور انہیں ایسے شواہد نہیں ملے کہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔تحقیقاتی مشن نے صوبہ فارس کے شہر لامرد میں ایک کھیلوں کے مرکز پر ہونے والے امریکی حملے کے بارے میں بھی اسی نوعیت کے نتائج اخذ کیے ہیں۔دوسری جانب رپورٹ میں ایران کے اندر حکومت کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ایرانی حکام کی کارروائیوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ادھر آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کے لئے خدمات انجام دینے والے ایک بحری جہاز کو ایرانی ڈرونز اور میزائل سے نشانہ بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں جہاز پر موجود بعض امریکی اہلکار زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں چار ایرانی ڈرونز اور کم از کم ایک میزائل استعمال کیا گیا۔ ایک میزائل یا دوسرے پروجیکٹائل نے جہاز کو نشانہ بنایا، جس سے معمولی نوعیت کے زخم آئے، جبکہ بعض افراد کو دھویں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ہم سفارتی حل کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم اپنی قومی خود مختاری کا دفاع جاری رکھیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کہا کہ تہران نے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا کہنا تھا وہ ایرانی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے تحفظ کے لئے خطے میں امن کی بحالی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ و پرامن تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے موقع پر چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین نہیں چاہتا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھے اور یمن و بحیرہ احمر تک پھیل جائے۔
    ٹرمپ

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں

      سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

      ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.