لاہور (جنرل رپورٹر) میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے 13ویں وائس چانسلر کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پہلے ہی روز وائس چانسلر نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے انتظامات کا جائزہ لیا جو 20 ستمبر کو پنجاب بھر میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے یو ایچ ایس کنٹرول روم کا دورہ کیا، متعلقہ افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے امتحان کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ پروفیسر سہیل صابر میڈیسن اور نیفرولوجی کے ماہر ہیں اور پاک فوج میں 1985 سے اگست 2026 تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ آرمی میڈیکل کالج/NUMS میں پروفیسر آف میڈیسن، اے ایف پی جی ایم آئی کے ڈین اور جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل میڈیسن سمیت اہم تدریسی، طبی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے پاس پی ایچ ڈی، ایف سی پی ایس میڈیسن و نیفرولوجی، ایف آر سی پی اور آرگن ٹرانسپلانٹ میں ماسٹر سمیت متعدد اعلی پیشہ ورانہ اسناد ہیں۔ ان کی57 قومی اور7 بین الاقوامی تحقیقی اشاعتیں ہیں جبکہ وہ 125 ایف سی پی ایس ٹرینیز کی نگرانی کر چکے ہیں۔پروفیسر سہیل صابر کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی سٹاف کمنڈیشن کارڈ اور میگڈی یعقوب گولڈ میڈل فار ریسرچ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- گوجر خان ، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- جوتانہ ہائوس پر عظمتِ مصطفی ۖ کانفرنس آج منعقد ہو گی
- ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا مختلف یوسیز کا دورہ
- صدیق آباد چوک میں تیز رفتار شاہ زور وین حادثے کا شکار، 1 شخص جاں بحق
- قبرستان انتظامیہ کی ناہلی ، قبریں لمبے لمبے گھا س میں چھپنے لگیں
- ترک جامعات کے سربراہان کا نسٹ کا دورہ،تعلیمی روابطہ فروخ پر تبادلہ خیال
- جاتلی پولیس کی کارروائی، خواتین سے دست درازی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا
- میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
- دییافت 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار نئی بلی کی نسل Leopardus tilcayo
- NH750، اور-56 NH85 4WD لغازی ٹریکٹرز، دو نئے ماڈلزمتعارف
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 4 افرادگرفتار، شراب برآمد
- کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، ایک ڈاکوہلاک، 6 زخمیوں سمیت14 ملزمان گرفتار
- جامعہ نعیمیہ میں13ویں محفل میلاد مصطفیۖ برائے خواتین آج ہوگی
- سونا مزید مہنگا پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار سے اوپر
- چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
- بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش
- جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
- پاکستان کی خاطر موبائل دیے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
- ادویات کی رجسٹریشن کے لیےڈرگ روگولیٹری اٹھارٹی نے طریقہ کارعوام کے سامنے رکھ دی
