لاہور( این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوںکے ساتھ رابطے ہیں اور حافظ نعیم الرحمان نے تمام جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے تاہم فی الحال ہماری تمام تر توجہ 20ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر ہے،سیاسی جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کی جا سکتی ہے اگر حکومت نے مشکل حالات پیدا کردئیے تو سب کچھ پیچھے رہ جائے گا اور سب اکٹھے ہوسکتے ہیں۔ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے حالیہ دنوں میں احتجاج کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا البتہ چند روز قبل ایک ہسپتال میں ان سے مختصر ملاقات ہوئی تھی۔ محسن نقوی بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ہم چاہیں گے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی اپوزیشن اتحاد موجود نہیں اور نہ ہی جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ ہے، ہر سیاسی جماعت کا اپنا بیانیہ اور احتجاج کا اپنا طریقہ ہے، جماعت اسلامی کا بھی اپنا بیانیہ ہے اور اسی کے تحت جدوجہد جاری ہے۔جماعت اسلامی ایک پرامن جماعت ہے، اپنے احتجاج کو پرامن رکھتی ہے اور اپنے کارکنوں کا دفاع کرتی ہے،ہر جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اپنا احتجاج پرامن رکھے۔لیاقت بلوچ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج میں فی الحال خواتین شرکت نہیں کریں گی بلکہ صرف نوجوان، کسان اور دیگر کارکنان شریک ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- گوجر خان ، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- جوتانہ ہائوس پر عظمتِ مصطفی ۖ کانفرنس آج منعقد ہو گی
- ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا مختلف یوسیز کا دورہ
- صدیق آباد چوک میں تیز رفتار شاہ زور وین حادثے کا شکار، 1 شخص جاں بحق
- قبرستان انتظامیہ کی ناہلی ، قبریں لمبے لمبے گھا س میں چھپنے لگیں
- ترک جامعات کے سربراہان کا نسٹ کا دورہ،تعلیمی روابطہ فروخ پر تبادلہ خیال
- جاتلی پولیس کی کارروائی، خواتین سے دست درازی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا
- میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
- دییافت 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار نئی بلی کی نسل Leopardus tilcayo
- NH750، اور-56 NH85 4WD لغازی ٹریکٹرز، دو نئے ماڈلزمتعارف
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 4 افرادگرفتار، شراب برآمد
- کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، ایک ڈاکوہلاک، 6 زخمیوں سمیت14 ملزمان گرفتار
- جامعہ نعیمیہ میں13ویں محفل میلاد مصطفیۖ برائے خواتین آج ہوگی
- سونا مزید مہنگا پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار سے اوپر
- چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
- بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش
- جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
- پاکستان کی خاطر موبائل دیے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
- ادویات کی رجسٹریشن کے لیےڈرگ روگولیٹری اٹھارٹی نے طریقہ کارعوام کے سامنے رکھ دی
