کراچی (ویب ڈیسک) پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے متعلق بیان بازی پر مریم نوازسمیت حکومتی اراکین کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے قائدین کے علاوہ وفاقی وزارت اطلاعات اور پیمرا کو بھی فریق بنایاگیا۔ سہیل بیگ نوری نامی شہری کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اپناگیا کہ مریم نواز، نہال ہاشمی، آصف کرمانی ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی جانب سے مسلسل جے آئی ٹی کو ہراساں کیا جارہا ہے جس سے تفتیش متاثر ہوسکتی ہے۔درخواست گزارنے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کوسپریم کورٹ نے تشکیل دیا ہے، اس لیے فریقین کوجے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے اورمریم نواز، نہال ہاشمی ، آصف کرمانی، طلال چوہدری اوردانیال عزیز کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔