لاہور میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔
علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں، جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گاڑی تھانہ مزنگ میں کھڑی ہے۔
پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، جس کے بعد ڈی سی نے علیمہ خان کے خلاف 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا

