Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
    • پنجاب دانش سکول اتھارٹی پیرا قانین کی خلاف ورزیاں مالی بے ضابطگیوں کا اکنشاف
    • کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا
    • گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد
    • ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی’ غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت
    • فیصل آباد:شہر اور نواحی علاقوں سے ماں بیٹے سمیت چھ افراداغواء
    • شمالی کوریا نے جوہری حیثیت ختم کرنے کی عالمی قرارداد مستردکر دی
    • گھر میں سوئے میاں بیوی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق
    • اوباش ملزمان نے دو لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • عالمی دبائو کے باوجود شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
    • مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
    • وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات
    • دینہ’ بچوں کا قاتل باپ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع
    • کراچی’ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
    • شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
    • غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
    • امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
    • میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    علیمہ خان گرفتار30 روز کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور، اسلام آباد، پشاور( کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے 27ستمبر کے احتجاجی مارچ سے قبل پنجاب میں انتظامی اقدامات تیز کر دیے گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے کر 30روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو حراست میں لینے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی نے کہا ہے کہ تحریک نہیں رکے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے 27ستمبر کے احتجاجی مارچ سے قبل پنجاب میں انتظامی اقدامات تیز کر دیے گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے کر 30روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز،ایم پی ایز،ٹکٹ ہولڈرز سمیت دیگر عہداران گرفتاریوں سے بچنے کے لئے خود ساختہ غائب ہوگئے۔اس سے پہلے بھی کچھ روز قبل وزیراعلیٰ کے پی نے سٹریٹ مومنٹ کے نام پر لاہور کا دورہ کیا تھا تو ایم این ایز ،ایم پی ایز سمیت تحریک انصاف کیراہنما بھی سکین سے غائب تھے۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو لاہور میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے گھر سے ڈرائیور کے ہمراہ جم خانہ کی جانب جا رہی تھیں۔ بعد ازاں انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی سفارش پر علیمہ خان کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت 30 روزہ نظر بندی کا حکم جاری کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اقدام کی بنیاد امن و امان سے متعلق خدشات کو قرار دیا گیا ہے۔علیمہ خان کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی سمیت اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی پولیس نے احتجاج سے قبل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج کے پیش نظر مختلف اضلاع میں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی متعدد کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ادھر اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری سے ظاہر ہے کہ حکومت 27ستمبر مارچ سے ڈر گئی اس لیے گرفتاریاں کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان کی اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ حکومت گھبرا چکی ہے آپ بہنوں کا عزم ورکرز اور قوم کو حوصلہ دیتا ہے، آپ کی اور عمران خان کی جدوجہد پاکستان میں جبر کے خلاف مزاحمت کا استعارہ ہے، آپ سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے آئین پاکستان اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور یہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے ان کی گرفتاری حکومت کی گھبراہٹ کو بے نقاب کرتی ہے، حکومت 27ستمبر سے ڈر گئی ہے اس لیے گرفتاریاں کررہی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین سے جو سلوک ہو رہا ہے، وہ ہماری روایات کے منافی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں سہیل آفریدی نے علیمہ خان کی گرفتاری پر ردعمل دیا اور کہا کہ علیمہ خان کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین سے جو سلوک ہو رہا ہے، وہ ہماری روایات کے منافی ہے، خواتین اور خاندانوں کو نشانہ بنا کر کسی نظریے کو شکست نہیں دی جاسکتی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس بغیر کسی خوف کے پامال کیا جارہا ہے، عمران خان کی بہنوں اور خاندان کی خواتین کو نشانہ بنانا کونسی سیاست اور اخلاقیات ہے۔دوسری طرف خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گھر کے باہر سے گرفتاری سے پنجاب حکومت کا خوف ظاہر ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کا خوف جعلی حکومت کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا۔علاوہ ازیںسابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کردی۔صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے غیرسیاسی افراد کو حراست میں لینا تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا تھا کہ نورین نیازی نے انہیں فون پر علیمہ خان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ان کا مارچ پرامن اور سیاسی ہوگا، جبکہ پارٹی کا مقصد اپنے آئینی اور سیاسی مطالبات کے لیے پرامن جدوجہد کرنا ہے۔تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری پر عظمیٰ خان ، نورین خان اور ان کے وکیل مدثر رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ علیمہ خان کو لے جایا گیا ہے، تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ علیمہ خان کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک نہیں رکے گی اور 27ستمبر کا خوف ہے، ہم اب زیادہ زور سے نکلیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ اور نورین خان نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا جبکہ انہیں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی، یہ اغوا ہے، ہمیں ابھی تک علم نہیں کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ ظلم اب ہر گھر تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات عمران خان ہی ٹھیک کر سکتے ہیں، ان کی حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔اس موقع پر علیمہ خان کے وکیل مدثر رانا نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ سوشل میڈیا پر 3ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے مبینہ آرڈر کی کاپی سامنے آئی ہے، جبکہ علیمہ خان تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں۔مدثر رانا نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان کے خلاف کیس میں ایک ایس پی نے بغیر کسی ثبوت کے خط لکھا، جس کے بعد آج ہی میٹنگ ہوئی اور صبح انہیں اٹھا لیا گیا۔ حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ علیمہ خان کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
    علیمہ خان

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

      پنجاب دانش سکول اتھارٹی پیرا قانین کی خلاف ورزیاں مالی بے ضابطگیوں کا اکنشاف

      کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.