شیخوپورہ(بیورورپورٹ) لاہور روڈ کی آبادی بوٹا پارک گلی نمبر 13 میں موبائل فون کی چارجنگ کے تنازعہ پر عمر رسیدہ محنت کش سلطان خان نے اپنی بیوی 55 سالہ آمنہ بی بی کو سر پر فائر مار کر قتل کر دیا اور گھر سے بھاگ کر صوبہ کے پی کے پہنچ گیا مقتولہ چار شادی شدہ لڑکیوں سمیت پانچ لڑکیوں اور چار شادی شدہ لڑکوں کی ماں تھی مقتولہ آمنہ بی بی کی عمر 55 برس بتائی گئی ہے جس کا ایک روز قبل بھی بیٹوں کے ساتھ موبائل چارج کرنے پر جھگڑا ہوا تھا وقوعہ کے روز بھی اس کا موبائل استعمال کرنے پر ہی خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے پستول نکال کر اس کے سر پر فائر مار دیا ،جبکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ تصویر محل روڈ پر چار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان فیضان علی مغل کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ملزمان نے فیضان علی مغل کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش بھی نہیں کی پولیس کے ذرائع کے مطابق فیضان علی مغل اپنے گھر واقع تصویر محل روڈ سے نکل کر چوک پیر بہارشاہ کی طرف موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جس کے راستہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اسے روکا اور اس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فیضان علی مغل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کروا دیاگیا ہے۔
