فیصل آباد(بیورورپورٹ)شہر اور نواحی علاقوں سے ماں بیٹے سمیت چھ افراد کو اغواء کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مائی دی جھگیسے امتیاز کی شادی شدہ بہن نصرت بی بی، تھانہ صدر کے علاقہ اعوان والا سے ریاض کی بیوی ثمرین بی بی، تھانہ سٹی تاندالیانوالہ کے علاقہ 421 گ ب سے اظہر اللہ کی جواں سال بیٹی، تھانہ بچیانہ کے علاقہ 563 گ ب سے پروین اختر کی بہو ایمان فاطمہ اور چار سالہ پوتے وہاج اور تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 128 گ ب سے شاہزیب کی بیوی کو مسلح ملزمان دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر اغوائ کر نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
