لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں طویل ترین کھلی کچہری لگائی۔ انہوں نے مسلسل 03 گھنٹے تک شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ دونوں بازوں سے محروم شہری بھی وراثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر کھلی کچہری پہنچ گیا۔ فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو شہری کوحق دلوانے اور مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہراسگی، دھمکیوں، گھریلو وراثتی تنازعات کی شکایات پربھی فوری احکامات جاری کئے گئے۔ بیٹوں کی ماں سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی شکایات پر ایس ایچ اوز شاہدرہ اور اسلام پورہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فیصل کامران نے گروی مکان کے معاملے میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی شکایت پر ایس ایچ او نشتر کالونی کو رقم واپسی دلوانے کی ہدایت کی۔ سود خور کی دھمکیوں کی شکایت پر ایس پی اقبال ٹائون کو قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پلاٹ کے عوض 20 لاکھ روپے بیانہ دینے کے باوجود قبضہ نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او باٹا پور کو دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی کا حکم دیا۔ تشدد اور دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو تصدیق کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا۔ کاروباری لین دین اور کھانے کی رقم کے تنازع پر ایس ایچ او شاہدرہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ اور قانونی رہنمائی دینا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہراسگی اور سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ ہفتے میں 6 دن دفتر میں جبکہ اتوار کو فیس بک لائیو کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
