کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق ہاکس بے کینپ پوائنٹ کے سمندر میں اتوار کی شام نہاتے ہوئے 23 سالہ اسد ڈوب گیا تھا، جس کی لاش ایدھی بحریہ خدمات نے نکال لی۔ متوفی سائٹ ایریا کا رہائشی تھا۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر پراسرار فائرنگ سے 30 سالہ عبدالرزاق زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 کی بسم اللہ کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ زرقا جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوا، تاہم مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ زرقا کو اس کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ علاوہ ازیں تین ہٹی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ حمزہ ولد ندیم زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
