اسلام آباد (این این آئی) آج جب دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جارہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے جہاں مسلسل بھارتی قبضے اور ریاستی جبر سے خوف و دہشت کی فضا قائم ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج یومِ امن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 79 برس سے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسزکی طرف سے شدید سیاسی ناانصافی، ہراسانی اور مظالم کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیاں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تشدد، گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں سمیت ظالمانہ ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہیں۔ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے اور کشمیریوں کو جدوجہد آزادی ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ریاستی دہشت گردی کو باقاعدہ پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا ہے۔ دفعہ 370 اور35 اے کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر پر سخت فوجی محاصرہ مسلط کر دیا گیا جبکہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی پشت پناہی سے قائم بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے خطے کو عملا ایک حراستی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں آر ایس ایس کے ہندو تواایجنڈے کے تحت نصابِ تعلیم میں تبدیلیاں کرکے کشمیری ثقافت اور تاریخ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے حریت کانفرنس کی اعلی قیادت، کارکنوں، خواتین، نوجوانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 3,000سے زائد کشمیریوں کو بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کر رکھا ہے تاکہ سیاسی آوازوں کو خاموش کیا جائے۔ بھارتی فوج، پولیس، پیراملٹری فورسز اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے اہلکاروں نے رواں سال مختلف علاقوں میں پرتشدد محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 4,700 سے زائد کشمیریوں کو گرفتارکیا اور ان سے پوچھ گچھ کی ۔گرفتار افراد میں حریت رہنما حیات احمد بٹ، فاروق احمد توحیدی، غلام محمد خان سوپوری،انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا یاسر کشمیری، شہباز اور دیگر شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
