لاہور (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ کراچی سے روانہ ہوچکا ہے، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کر رہے ہیں، مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ٹرین کے ذریعے ملتان پہنچے گا، جہاں سے قافلہ بذریعہ سڑک اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا، ملتان کے بعد قافلہ خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، لاہور، مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، گجرات سمیت مختلف شہروں سے گزرتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا، اس احتجاج کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش معاشی مشکلات اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اسلام آباد مارچ کے استقبال، تیاریوں اور دیگر ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کے بعد، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں طویل دھرنے دے چکی ہے اور کئی مقامات پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، چترال، راولپنڈی اور گجرات سمیت تقریباً 45 مقامات پر گزشتہ 35 روز کے دوران احتجاج اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں، تاہم کسی بھی احتجاج کے دوران ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور عوام کی بات کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ احتجاجی مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ احتجاج کا مقصد کوئی ذاتی یا جماعتی مفاد حاصل کرنا نہیں بلکہ عوامی مسائل کو اُجاگر کرنا ہے۔ ملک کے کروڑوں شہری مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اس لیے عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ محمد جاوید قصوری نے حکومتی اخراجات اور مراعات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو کفایت شعاری کے عملی نمونے پیش کرنے چاہییں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کا جہاز نو ارب روپے کا ہے۔ حکمران طبقے کے شاہانہ سفری اخراجات عام آدمی کے معاشی مسائل کے تناظر میں سوالات پیدا کرتے ہیں۔ مگر حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کے نام پر ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہیں جن کا عملی نتیجہ سامنے نہ آئے۔ ماضی میں بھی مختلف حکومتوں کی جانب سے کفایت شعاری کے اعلانات کیے گئے، مگر عوام کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچا۔ انہوں نے آئی پی پیز کے خلاف ماضی کے احتجاج اور اس کے نتیجے میں ہونے والی مبینہ مالی بچت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ کے ذریعے معاشی معاملات میں اصلاحات ممکن ہیں۔ جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن رہے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
بریکنگ نیوز
- تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
- وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
- وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
- اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
- انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
- ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
- ایم کیو ایم قیادت کی زبان ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن
- علیمہ خان کے بعد نورین نیازی عظمیٰ خان بھی گرفتار
- بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطع پر گھرا تنگ گرفتاریاں شروع
- حکومت راستے بند کر کے عوام کو اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکتی حافظ نعیم الرحمن
- پاکستان میں دہشتگردی کیلئے را طالبان دہشتگرد گروہوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب
- دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
- مصطفی کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، سعدیہ جاوید
- مکہ مکرمہ، مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
- احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق مگر پرامن ہونا چاہیے ،کاروبار زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے:راجہ پرویز اشرف
- اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
- ملک بھر کے منتخب 115اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
- پٹرول 4 روپے 61 پیسے فی لٹرمہنگا ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لٹر سستا
- عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور
- کرپشن الزامات’ چین نے 2 سینئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا
